صدر عارف علوی کا سٹاف ان کے بس میں نہیں تو مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں،عرفان صدیقی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سٹاف بھی ان کے بس میں نہیں تو مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عرفان صدیقی نے کہا کہ صدرعارف علوی کھل کر بات کریں، اگر بلوں سے اختلاف تھا تو انہوں نے کیوں اپنے اعتراضات درج نہ کیے؟ ہاں یا نہ کے بغیر بل واپس بھیجنے کا کیا مقصد تھا؟۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ میڈیا پہ خبریں آنے کے باوجود وہ دو دن کیوں چپ رہے؟ بولے بھی تو معاملہ اور الجھا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں