شیرانی، انتظامیہ کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

شیرانی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی کمشنر شیرانی بلال شبیر کی ہدایت پر ڈی ایچ او شیرانی ڈاکٹر مقبول احمد کے زیر نگرانی ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ یونین کونسل دانہ سر بمقام وزیرئے پہلوان پرائمری اسکول میں منعقد کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں میڈیکل آفیسرز لیڈی میڈیکل آفیسرز پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن ضلع شیرانی کے صدر ازل خان حریفال اور پیرا میڈیکس نے 634 مریضوں کا مفت علاج ومعالجے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔ کیمپ میں ملریا ٹیسٹ کے علاج ازیں حفاظتی ٹیکوں کی سہولیات کے ساتھ لیشمینیاسے متاثرہ مریضوں کی ویکسینیشن بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں