مسجد اقصیٰ کے ملازمین کو اسرائیلی افواج کی طرف سے ہراساں کیا جا رہا ہے، اردن

عمان(صباح نیوز) اردن کے وزیر اوقاف محمد الخلایلہ نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے ملازمین کو اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے مسلسل گرفتاری، جلاوطنی، مار پیٹ اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔”الخلائلہ نے اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں بات کرنے کے لیے اردن کی پارلیمنٹ میں "فلسطین کمیٹی” کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران مزید کہا کہ مسجد اقصیٰ میں دراندازی کا سلسلہ جاری ہے اور مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے آباد کاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں