جنوبی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شدت پسند ہلاک
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع لدھا کے عام علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک شدت پسند ہلاک ہو گیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز شدت پسندوں کےٹھکانے کو نشانہ بنایا اور اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک مشتبہ افراد ہلاک ہوگیا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان فوج کے مطابق مشتبہ افراد علاقے میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں پائے جانے والے دیگر مشتبہ افراد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


