پنجگور میں لوکل سرٹیفکیٹ ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا گیا
پنجگور (این این آئی) ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو نے لوکل سرٹیفکیٹ ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا اس موقع پر آٹی سیکشن کے سربراہ جعفرصمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر الیاس شاد اے سی گوارگو آغا ظفر علی ایجوکیشن آفیسر محمد جان ڈائریکٹر ایم ایم ڈی عتیق الرحمن ریونیو سپرنٹنڈنٹ فضل محمد فنانس آفیسر خدارحم بلوچ سپرنیڈنٹ صابر علی اور دیگر موجود تھے آئی ٹی سیکشن کے آفیسر جعفر صمد نے سسٹم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اور دیگر شرکاءکو بریف کیا اور کہا کہ لوکل سرٹیفکیٹ ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم کے لئے ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو نے بھرپور تعاون کیا اور ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں سے آج پنجگور ایک جدید سسٹم سے منسلک ہہوچکا ہے جو شہریوں کے لئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا سبب بنے گا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو نے کہا کہ یہ سسٹم پنجگور سمیت 22 اضلاع میں کام کررہا ہے جو حوصلہ افزا نتائج کا حامل ہے جس سے تقریباً جعلی لوکل سرٹیفکیٹ کا حصول ناممکن ہوگا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے مشکلات کو کم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور دستیاب وسائل میں رہ کر ہر ممکن اقدامات کررہی ہے تاکہ شہریوں کے لئے مزید آسانیاں پیدا ہوسکیں اس موقع پر آئی ٹی آفیسر جعفر صمہے نے کہا کہ فی میل کے لئے دو دن مختص ہیں لوکل سرٹیفکیٹ ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم کے تحت شہریوں کو کافی ریلیف ملے گا جو پہلے لوکل سرٹیفکیٹ کے لئے مختلف دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبورہوتے تھے انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے تحت دوسرے اضلاع سے تعلق رکھنے والے اب یہاں کا لوکل سرٹیفکیٹ نہیں بنواسکتے پہلے شہری الیکشن کمیشن آفس میں جاکر تصدیقی سرٹیفکیٹ لاتے تھے اور بنک چالان کے لئے پریشان رہتے تھے اب انکے تمام کام آئی ٹی آفس میں ہی ہونگے اب انہیں کئیں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ انکا تمام ڈیٹا آئی ٹی آفس کی ویب سائٹ پر موجود ہوتا ہے ۔


