ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت کے پیچھے پیوٹن کا ہاتھ ہوسکتا ہے، جوبائیڈن
واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب پر الزام عائد کیا ہےکہ ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت کے پیچھے پیوٹن کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب جوبائیڈن سے روس کی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن کی طیارہ حادثے میں موت سے متعلق سوال کیا گیا تو امریکی صدر نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہےکہ روسی صدر پیوٹن اس طیارہ حادثے کے پیچھے ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس میں ایسا بہت کچھ نہیں ہوتا جس کے پیچھے پیوٹن نہ ہوں مگر ویگنر گروپ کے سربراہ کے حوالے سے مجھے بہت زیادہ علم نہیں اور نہ مجھے اس کا جواب معلوم ہے۔امریکی صدر کو ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت کی خبر پر بریفنگ بھی دی گئی۔
Load/Hide Comments


