ہم نے اپنی جمع پونچی لگا رکھی ہے، حکومت جعلی سازوں کیخلاف کارروائی کرے، متاثرین آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم
کوئٹہ (آن لائن) آشیانہ ٹاﺅن ہاﺅسنگ سکیم اور آشیانہ سٹی بائی پاس نواں کلی کوئٹہ کے متاثرین محمد اسحاق پرکانی، نعیم خان آفریدی، ابرابر حسین شاہ، محمد سلیم شاہ و دیگر نے کہا کہ حکومت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمارے ساتھ ہونے والی جعل سازی کا نوٹس لیکر ہمیں ہمارا حق دلایا جائے 2 ستمبر بروز ہفتہ کو مذکورہ ہاﺅسنگ اسکیموں کے دفاتر کے سامنے متاثرین احتجاج کریں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ دار متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس اور بعدازاں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آشیانہ ٹاﺅن ہاﺅسنگ سکیم نواں اور آشیانہ سٹی بائی پاس نواں کلی کوئٹہ میں بلوچستان میں بسنے والے غریب ملازمین، دیہاڑی دار طبقے نے اپنی عمر بھر کی جمع پونجی خرچ کرکے پلاٹ خریدے کے سرچھپانے کے لئے گھر بنایا جاسکے لیکن وقت اور حالات کے ساتھ زمین کی بڑھتی ہوئی قیمت کو مد نظر رکھتے ہوئے مذکورہ زمین کے مالک خورشید عالم اور یوسف بلڈرز نے ملکر ہمارے پلاٹوں کا کسی دوسری پارٹی سے سودا کردیا حالانکہ مذکورہ پلاٹوں کی فائلیں ہمارے پاس موجود ہیں مہنگے داموں زمین بیچ کر انہوں نے کروڑوں روپے کا منافع کما کر بلوچستان سمیت ملک کے دیگر شہروں میں رہائشی اسکیمیں بنائیں اور اب ہمیں پلاٹ دینے سے انکاری ہیں انہوں نے حکومت سمیت اداروں کے اعلیٰ حکام مطالبہ کیا ہے کہ اس کا نوٹس لیتے ہوئے ہمیں ہمارا حق دلایا جائے ہم نے تمام انصاف فراہم کرنے والے جعل سازی کا نوٹس لینے والے اداروں سے رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہم نگران وزیر اعظم پاکستان، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان اور عدالت عالیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں بے دخل کرنے کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کیا جائے۔ ہم اپنے جائز حق کے لئے مذکورہ ہاﺅسنگ اسکیم کے دفاتر اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ دار متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ پریس کانفرنس کے بعد انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔


