نصیر آباد، چھتر کی حدود میں رشتے کے تنازع پر ایک شخص قتل

چھتر (آن لائن) ضلع نصیر آباد پولیس تھانہ چھتر کی حدود میں ایک شخص قتل تفصیلات کے مطابق ضلع نصیر آباد پولیس تھانہ چھتر کی حدود نبو واہ میں رشتہ کے تنازعہ پر پیچوہو برادری نے فائرنگ کرکے گل بہار ولد گلزار قوم پیچوہو کو قتل کردیا۔ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس تھانہ چھتر نے لاش کو پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا ورثہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کردیا گیا مزید پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں