اضافی بجلی بلوں کیخلاف خواجہ سرا بھی میدان میں آگئے، جمع نہ کروانے کا اعلان

نوشہرہ (آن لائن) نوشہرہ میں خواجہ سراءبھی بلوں میں اضافے کیخلاف میدان میں نکل آئے۔ خواجہ سراﺅں نے بجلی بلوں کےخلاف اسلام کی طرف آباد لانگ مارچ کرنے کی دھمکی دے دی۔خواجہ سراﺅں نے صدر بازار مانکی چوک سے شوبرا چوک تک احتجاج کیا حکومت اور پیسکو کے خلاف شدید نعرہ بازی کی شرم کرو حیا ءکرو ،غریبوں کو جینے دو کے نعرے لگائے۔خواجہ سرا¾وں کی ضلعی صدر ساحل نے شوبرا چوک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک کی غریب عوام کو جینے کے حق سے محروم کردیاہے ۔روٹی چینی ادویات مہنگی کی گئی اب بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکس لگاکر عوام کو خودکشوں پر مجبور کررہے ہیں ۔خواجہ سرا¾وں کی ضلعی صدر ساحل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک طبقہ کو تحفظ اور مراعات مہیا کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔اسلامی جمہوری پاکستان کو غریب نے خون دیکر بنایا غریب اور مجبور کو تحفظ نہ ملا تو سول نافرمانی کی تحریک شروع ہوجائیں گئی۔بجلی بل سے ظالمانہ ٹیکس ختم نہ کئے گئے تو اپنے غریب عوام کے ساتھ خواجہ سرا اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ شوبرا چوک نوشہرہ میں خواجہ سراﺅں نے بجلی کے بل نذر آتش کیے اور بل نہ جمع کروانے کا اعلان کردیا۔ بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف شوبرا چوک میں احتجاجی مظاہرہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں