الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جلد عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جلد عام انتخابات کا انعقاد ممکن بنانے کے لیے حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کردیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور فیڈ بیک مدنظر رکھتے ہوئے اہم اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کا شیڈول اور حلقہ بندیوں سے متعلق امور زیر غور آئے۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور فیڈ بیک کے بعد حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اب حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہوگی اور حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کرنے کا مقصد جلد الیکشن کو ممکن بنانا ہے ۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ حلقہ بندیوں کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن شیڈول کا اعلان بھی کردیاجائیگا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کیکام کی شفافیت کو یقینی بنائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا دورانیہ 14 دسمبر رکھا تھا تاہم چند روز قبل الیکشن کمیشن کے حکام نے عام انتخابات کے سلسلے میں ملکی سیاسی جماعتوں کے رہنماں سے ملاقاتیں کی جس میں تمام سیاسی رہنماں نے الیکشن کا انعقاد جلد سے جلد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں