ایچ ای سی ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ بلوچ طلباء الائنس
اطلاعات کے مطابق بلوچ طلباء الائنس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ آج 19جون بروز جمعہ ایچ ای سی ہیڈ آفس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ بلوچ طلباء الائنس نے اپنے اعلامیہ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج کا حصہ بنیں۔ واضح رہے کہ ایچ ای سی کی طرف سے آن لائن کلاسز کے اجرا کے فیصلے کے بعد بلوچستان سمیت ملک بھر میں بلوچ طلباء کی جانب آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاج اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچ طلباء الائنس بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد سمیت مختلف کونسلز پر مشتمل ایک اشتراک ہے جو آن لائن کلاسز کے خلاف مشترکہ طور پر جدوجہد کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


