اگر حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو احتجاج کا دائرہ وسیع ہوتا جا ئے گا،جماعت اسلامی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو احتجاج کا دائرہ وسیع ہوتا جا ئے گا، حکومت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اپنے عمل پر نظرثانی کرے، عوام کے غم و غصہ کا لاوا پھٹنے کے قریب ہے۔بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضا فے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج حق کی کال پر ملک بھر کی طر ح اسلام آباد اور اس کے گردو نواح میں بھی مارکیٹیں اور کاروباری بند رہے ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آنصر اللہ رندھاوا نے جی نائن ، آئی ٹین ، ایف ، جی سیون ، جی سکس سمیت اسلام آباد کے مختلف کاروباری مراکز کا دورہ کیا ، اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد ملک عبد العزیز،پبلک ایڈ کمیٹی اسلام آباد کے صدر چوہدری ساجد اقبال اور کارکنان بھی اُن کے ہمراہ تھے۔میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رند ھاوا نے اسلام آباد سمیت ملک بھر کی تا جر برادری کا شکر یہ ادا کیا جنہوں نے جماعت اسلامی کی کال پر شٹر ڈائون ہڑتال کی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ظالم اور بے حس حکومت نے حقیقی معنوں میں عوام پر بجلی اور پیٹر ول کا بم گرا دیا ہے ، مو جو دہ حکومت بھی پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی حکو مت کا تسلسل ہے جن کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے تمام طبقات پر یشان ہیں ، مہنگائی ، بے روزگاری اور آئے روز عوام پر لگائے جا نے والے ٹیکسز نے پاکستانی قوم سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا ہے ، آج بجلی کی قیمتوں میں اضا فے کے خلاف پوری قوم سر اپا احتجاج ہے اور ملک انارکی کی طرف جا رہا ہے ،میاں محمد اسلم نے حکو مت سے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو احتجاج کا دائرہ وسیع ہوتا جا ئے گا ، بجلی ٹیرف میں اضافہ، مہنگائی سابقہ حکومتوں کے آئی پی پیز اور آئی ایم ایف معاہدوں کا نتیجہ ہے۔ حکومت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اپنے عمل پر نظرثانی کرے، عوام کے غم و غصہ کا لاوا پھٹنے کے قریب ہے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ کا بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے کے معاملے سے متعلق تین روز جاری رہنے والا اجلاس بلاسود ثابت ہوا۔ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں اور فاقوں مر رہے ہیں، حکمرانوں پر کوئی اثر نہیں ہو رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں