معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر شہباز گل نے شیخ زید اور فاطمہ جناح ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا

کوئٹہ: معاون خصوصی وزیراعظم برائے سیاسی رابطہ کاری ڈاکٹر شہباز گل اور کو ارڈینیٹر ٹر پرائم منسٹر احمد خان نیازی نے شیخ زید ہسپتال کوئٹہ اور فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کا ا قدامات کا جائزہ لیا اور بعض ضروری ہدایات بھی جاری کی اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کے حوالے سے جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں اور آج شیخ زید ہسپتال اور فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال کوئٹہ کا دورہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر کررہے ہیں معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف فرنت لائن پر کام کرنے والے داکٹرز وپیرامیڈیکس اسٹاف ہمارے قومی ہیروز ہیں اور ہمین ان پر فخر ہے جو ا پنی اور اپنے خاندانوں کی جان خطرے میں ڈال کر ملک وقوم کی کاطر صرف دیوتی ہی نہیں بلکہ قومی فریٖضہ احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں عوام سے اپیل ہے کہ وہ طبی ماہرین کے مطابق ایس او پیز پر ہر صورت عمل کریں تاکہ اس مہلک کورونا وائرس کا ملک عزیز سے کاتمہ کیا جاسکے اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر دوستین جمالدینی اور ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں