نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی نااہلی، حب ندی کا متبادل راستہ تاحال مکمل نہ ہوسکا

حب (این این آئی) نیشنل ہائی وئے اتھارٹی کی ناقص منصوبہ بندی اور کوتاہی کے باعث حب ندی کا متبادل راستہ تاحال مکمل نہ کیا جاسکا۔این ایچ اے کی زیر نگرانی چھ ماہ کی مدت میں تعمیر کئے جانے والا حب ندی کا متبادل راستہ 25 جولائی 2023 کو سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے حب ندی کے متبادل راستہ کی مرمت نہ ہونے سے ہیوی ٹریفک کی آمدورفت تاحال حب ندی کے مقام سے بند ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل 25 جولائی 2022 کو حب ندی کے پل کو سیلابی ریلہ بہہ کر لے گیا تھا جسکے بعد کئی ماہ تک کراچی سے بلوچستان کا براہ راست زمینی رابطہ منقطع ہوکر رہ گیا تھا تاہم چھ ماہ کی مدت میں این ایچ اے کی زیر نگرانی کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والا حب ندی کا متبادل راستے کو تعمیر کرکے ہیوی اور لائٹ ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا تھا مگر حال ہی میں ہونے والی مون سون کی بارشوں سے ایک مرتبہ پھر حب ڈیم سے اضافی پانی کے اخراج کے بعد حب ندی میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی وجہ سے سیلابی ریلہ 25 جولائی 2023 کو این ایچ اے کی جانب سے تیار کردہ متبادل راستہ بھی سیلابی ریلہ میں بہہ گیا تھا جو تاحال ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔این ایچ اے کی جانب سے حب ندی کے متبادل راستہ کی مرمت کا کام نہ ہونے سے ہیوی ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہے جس سے مسافر کوچز اور مال بردار ٹرکوں کو ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے مطابق مذکورہ سڑک سے گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں