پنجگور میں ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات، عوامی حلقوں میں تشویش

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور میں سرکاری زمینوں پر قبضے گیری اور تعمیرات کا سلسلہ جاری ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن چتکان بازار کی زمین مال مفت دل بے رحم کی طرح استعمال ہورہی ہے پورے گراو¿نڈ کی زمین کو قسطوں میں بندر بانٹا جارہا ہے پولیس گراو¿نڈ پرانہ گرلز اسکول بعد میں رفاعی ادارے کے بعد اسے اس زمین و بلڈنگ کو ڈی ایف اے کے حوالے اس غرض سے کیا گیا کہ وہ پنجگور میں فٹبال اسپورٹس کی بہتری اسپورٹس کی بہترانداز میں نمائندگی کرے لیکن ڈی ایف اے میں شامل چند دوستوں نے پنجگور کے عوام فٹبال بینوں کے اثاثے زمین کو ہر چھ ماہ بعد دکانیں تعمیر کرانا شروع کی ہے اب تک گراو¿نڈ و بلڈنگ کے اردگرد ایک درجن کے قریب دکانیں بنائے گئے ہیں اور یہ سب کچھ انتظامیہ لوکل گورنمنٹ میونسپل کارپوریشن کے آنکھوں سے اوجھل ہے یا ان کو این آو¿ سی جاری کردیا گیا ھے یہ ایک جواب مسئلہ ہے اس سلسلے میں متعلقہ حکام بہتر جواب دے سکتے ہیں جبکہ بہت سے دکانیں تعمیر کرکے کرایہ پر دی گئی ہیں ان کرایوں کو کہاں خرچ کیا جارہا ہے وضاحت کرے گراو¿نڈ کے اندر ایک بلڈ نگ بنایا گیا جیسے اسپورٹ کی بہتری کے بجائے مختلف غیر متعلقہ لوگوں کو کرایہ پر دیا گیا ہے اگر اس طرح کا عمل چلتا رہا تو یہ ڈی ایف اے کے دفتر و زمین اسپورٹس کی جگہ مختلف کاروباری دکانوں کا مارکیٹ بنے گا لہذا پنجگور سے تعلق رکھنے والے سیاسی جماعتیں سول سوسائٹی اسپورٹ مین پنجگور کے باشعور عوام سے درخواست ہے کہ پنجگور ڈی ایف اے کی اس عمل کو روکنے کیلئے کردار ادا کریں اور قبضہ گیروں کے خلاف کاروائی کرکے تحقیقات شروع کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں