پشین کے علاقے مچان ٹاون میں چاقو کے وار سے نوجوان جاں بحق
پشین۔ پشین شہر کے وسطی علاقے مچان ٹاون میں چاقوکے وار سے نوجوان جان بحق۔ تفصیلات کے مطابق پشین کے ضلعی ہیڈکوارٹر میں واقع مچان ٹاون میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک نامعلوم الاسم شخص نے چاقو کے وار کرکے اکیس سالہ نوجوان عبدالعزیز ولد حبیب الرحمن سکنہ مچان ٹاون کو قتل کردیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے مقتول کے ورثاء کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


