پسند کی شادی کرنیوالا سندھ کا جوڑا تحفظ کیلئے حب پہنچ گیا
حب (یو این اے) جیک آباد سندھ کے پریمی جوڑے علیزہ اور آزاد علی نے رپورٹرز پریس کلب حب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ ہم نے اپنی پسند کی شادی کی ہے اور اپنے مرضی سے کورٹ میں نکاح کیا ہے ہم عاقل اور بالغ ہیں اور بغیر کسی دبا کے کورٹ میرج کی ہے نکاح نامہ بھی لڑکی کے گھر والوں کو بھیج دیا ہے لیکن اب لڑکی کے والد رمضان اور ماموں آصف، گلفام ولی محمد ہمیں جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں ہمیں ان لوگوں سے جان کا خطرہ ہے اگر ہمیں کچھ ہوتا ہے تو یہ لوگ ذمہ دار ہونگے ہم اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائےاور ہمیں قتل کی دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔
Load/Hide Comments


