بھارت کی مودی سرکار جموں کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے، مشعال ملک
گوجر خان (صباح نیوز)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و خودمختاریِ خواتین مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ فاشسٹ نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت نے دہشت گردی کا راج شروع کیا اور وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے، اس کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک طویل ریپ شیٹ ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گوجر خان کے قریب ایک پرائیویٹ ہا?سنگ سوسائٹی میں فری دسترخوان اور فری ہیلتھ کیئر سوسائٹی کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔مشعال حسین ملک نے کہا کہ بھارتی حکومت نہ صرف معصوم کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث ہے بلکہ ہندوتوا حکومت دہشت گردی کی کارروائیوں کو دنیا کے دوسرے مقامات پر لے جانے میں مصروف ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی سفاک فورسز نے کشمیریوں کے خلاف کریک ڈا?ن کیا اور اختلافی آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے انہیں بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فاشسٹ بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مسلسل محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تاہم بھارتی فورسز کی وحشیانہ اور غیر انسانی کارروائیوں پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے خاموشی انتہائی قابل افسوس ہے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کو آزاد ریاست میں زندگی گزارنے پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے تاہم پاکستان میں جلد ہی حالات پر قابو پالیا جائے گا۔


