بیت اللہ اور مسجد نبویؐ میں نمازِ کسوف کی ادائیگی

ریاض؛سعودی عرب میں سورج گرہن لگنے کے ساتھ ہی مکہ مکرمہ میں بیت اللّٰہ میں نمازِ کسوف ادا کی گئی۔سعودی عرب میں سورج گرہن کے موقع پر بیت اللہ، مسجد نبویؐ اور مملکت کے تمام شہروں کی مساجد میں نمازِکسوف کی ادائیگی کی گئی۔نمازِ کسوف کی ادائیگی کے دوران بیت اللہ، مسجد نبوی اور دیگر مساجد میں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا۔ لوگوں نے اس موقع پر اپنے رب کے حضور گڑ گڑا کر معافی مانگی اور توبہ و استغفار کی۔سورج گرہن سعودی عرب کے علاوہ پاکستان سمیت افریقہ اور ایشیاء کے کئی ممالک میں دیکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں