محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے ہر ضلع میں میڈیکولیگل افسر تعینات
کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان میں میڈیکولیگل سروسز میں بہتری کے لئے محکمہ صحت نے ہر ضلع کے لیے میڈیکولیگل افسران کو تعینات کر دئے ہیں۔سیکرٹری محکمہ صحت نے میڈیکولیگل سروسز کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ڈاکٹر سمیع اللہ کاکڑ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے کنوینر ڈاکٹر سمیع اللہ کاکڑ کو تعینات کر دیا ہے۔ کمیٹی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی اور جلد از جلد اپنی رپورٹ پیش کر ے گیکمیٹی درج ذیل افسران پر مشتمل ہیں۔ڈائریکٹر میڈیکو لیگل ڈاکٹر سمیع اللہ کاکڑ (کنوینر) ، پروفیسر مراد ظفر مری( ممبر) ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب عالم ( ممبر) ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز عزیز ( ممبر) ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر امین خان مندوخیل ( ممبر) ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ رحمان ( ممبر) ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایس پی ایچ ( ممبر) ، ایسوسی ایٹ پروفیسر بی ایم سی ایچ ( ممبر)شامل ہیں کونسل فارمیڈیکولیگل سروسز بلوچستان نے میڈیکولیگل سروسز میں بہتری کے لئے اپنا کام شروع کر دیا ہے اس سلسلے میں بی ایم سی ہسپتال اور سول ہسپتال کوئٹہ میں ایم ایل سی ڈیپارٹمنٹ میں بہتری لانے کیلئے مشاورت بھی شروع کر دی ہے تاکہ صوبے بھر میں ایم ایل سی اور پوسٹ مارٹم رپورٹس کو منصفانہ اور قانون کے مطابق بنایا جا سکے اس سلسلے میں ہر قسم کی غیر قانونی پریکٹس کو روکا جا سکے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت بلوچستان اکتوبر کے پہلے ہفتے میںبی ایم سی کوئٹہ کے فارنزک ڈیپارٹمنٹ میں تمام اضلاع کے نئے تعینات شدہ میڈیکولیگل افسران کو بنیادی تربیت فراہم کرنے جا رہی ہے تا کہ ان سب کو بنیادی میڈیکولیگل قوانین کے بارے میں آگاہی دی جا سکے اور یہ آفیسران بہتر طور پر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔


