حب کے صنعتی علاقے میں ڈمپر کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق
حب (نمائندہ انتخاب) حب کے صنعتی ایریاگجر گوٹھ کے قریب مائننگ لیز پر پتھر نکالنے کے دوران حادثہ، ڈمپر کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق، لاش اسپتال منتقل۔ جمعرات کے روز حب کے صنعتی ایریا لالہ زار گجر گوٹھ کے قریب مائننگ لیز پر پتھر نکالنے کے دوران ڈمپر نے ایک شخص کو کچل دیا، حادثے میں 55سالہ حبیب اللہ ولد ثمر یز خان نامی شخص جوکہ مائننگ لیز کا ٹھیکیدار تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاشش ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے حب اسپتال منتقل کردیا گیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔
Load/Hide Comments


