مائننگ سیکٹر میں ددر زنک اینڈ لیڈ پراجیکٹ پاک چائنا فرینڈ شپ کی اعلیٰ مثال ہے، عمیر محمد حسنی
لسبیلہ (آن لائن)نگران مشیرمعدنیات بلوچستان سردارزادہ عمیرمحمدحسنی نے کہا ہے کہ مائننگ سیکٹر میں ددر زنک اینڈ لیڈ پراجیکٹ پاک چائنا فرینڈ شپ کی اعلیٰ مثال ہے لیڈ اینڈ زنگ کے معدنی وسائل کی پائیدار کان کنی سے شرح حادثات میں کمی آئی ہے duddar lead and zinc mine کی ترقی کیلئے حکومت بلوچستان اپناکردار نبھارہی ہے یہ بات انہوں نے زنک اینڈ لیڈ پراجیکٹ mcc Huaye duddar mining company کی پراجیکٹ کیمپ مینجمنٹ کی جانب سے دی گئ بریفنگ میں اظہار خیال کرتے یوئے کیا مشیر معدنیات بلوچستان نے کہا کہ چائنا پاکستان اکنامک سوشل ریلیشن کو مزید مستحکم بنایا جائیگا، صوبائی مشیر کو بریفنگ میں پراجیکٹ مینجمنٹ وائس پریزیڈنٹ mr.Liukai نے بتایا کہ مائننگ پراجیکٹ میں جدید ترین مشینری اور ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے حوالے سے ایس اوپیز پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی معاونت سے ددر زنک اینڈ لیڈ مائن پراجیکٹ میں سالانہ ڈیزائن کردہ پراسیسنگ کی صلاحیت کے مطابق چینی انجینئرز کام کررہے ہیں ددرزنک اینڈ لیڈ پراجیکٹ منیجمنٹ نے دوران بریفنگ مشیر معدنیات کو بتایا کہ لسبیلہ انتظامیہ کی ہدایت پر سی ایس آر کے تحت کمیونٹی ویلفئیر میں کمپنی منیجمنٹ کام کررہی ہےکمپنی سومارگوٹھ میں ایجوکیشن سیکٹر میں معاونت کررہی ہے کورونا وبائ میں کمپنی نے سی ایس آر کے تحت حکومت بلوچستان کو 50،یزار ڈالر کا امدادی چیک دیا بریفنگ میں وائس پریزیڈنٹ mr.Liukaiددر مائننگ کمانڈاینڈ کنٹرول آپریشنل سسٹم کے حوالے سے بھی مشیر معدنیات کو بریفنگ دی چائینیزانجینئر نے زنک اینڈ لیڈ ہروجیکٹ کے حوالے سے صوبائی مشیر کو پراجیکٹ سائٹ کا دورہ کروایا۔اس موقع پرمشیر معدنیات نے محکمہ کے مائننگ انجینئر ناصر شیخ کو ہدایت کی کہ وہ چینی ماہرہن کی تیکنیکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں نگران مشیر نے زنک اینڈ لیڈ کی پراسیسنگ آپریشنل یونٹ کا بھی معاِئنہ کیا۔


