چاغی، تبلیغی جماعت میں شرکت کرنے والی پک اپ گاڑی الٹ گئی ،3افراد جاں بحق 6زخمی

چاغی(نامہ نگار) خاران سے دالبندین تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والی پک اپ گاڑی تالو لانڈھی کے قریب الٹ گئی جس سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 سے زاہد افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق خاران سے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے پک اپ گاڑی تالو لانڈھی کے قریب الٹ گئی جس میں نور نبی ،محمد انور اللہ داد۔ کبدانی موقع پر جان بحق ہوگئے ہیں اولیا خان ولد عبدالواحد. نور احمد ولد اللہ بخشط محمد نور ولد اللہ بخش غلام مصطفی ولد شاہ مراد فتح محمد ولد باز محمد . نظام الدین ولد محمد قاسم شدید زخمی ہوئے جنہیں پرنس فہد اسپتال دالبندین میں طبی امداد دئیے اور شدید زخمیوں کو کوہٹہ ریفر کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں