دشت،مختلف مقامات میں کئی ایکڑوں پر محیط بھنگ کی کھڑی تیار فصلیں تلف کر دیا گیا

دشت (یو این اے) ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دشت جہانزیب بلوچ کی سربراہی میں ایس ایچ او لیویز تھانہ دشت اختر محمد بنگلزئی ہمراہ لیویز کے بھاری نفری کے تحصیل دشت کے علاقے عمر ڈھور میں مختلف مقامات میں کئی ایکڑوں پر محیط بھنگ کی کھڑی تیار فصلیں تلف کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر دشت جہانزیب بلوچ کا کہنا تھا کہ منشیات ایک لعنت ناسور ہے جو کہ ہماری نوجوانوں میں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے انکے خطرناک کھیل کی طرف لے جارہے جس سے کئی نوجوان اپنے جان سے ہاتھ دوبیھٹے ہیں منشیات کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے تاکہ اس زہر سے ہمارے نوجوان بچ سکیں اور اس ضمن میں عوام اور علاقہ معتبرینِ سے اپیل ہے کہ اس ناسور کے خلاف ہمارے ساتھ دیں تاکہ انتظامیہ منشیات کے خاتمے تک سخت سے سخت کاروائیاں جاری رکھے انہوں نے مزید کہا کہ علاقے سے منشیات جیسے لعنت کی خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں