راولپنڈی، کھنہ پل کے قریب سے 2 مشتبہ افراد گرفتار، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی پولیس نےکھنہ پل پہاڑی راولپنڈی کے قریب سے دو دہشتگردوں کوگرفتارکرکے بارودی مواد، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمدکرلیا،گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹیم نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کھنہ پل پہاڑی راولپنڈی کے قریب سے دو دہشت گرد وں کو گرفتارکر لیا،گرفتار دہشتگردوں کے قبضہ سے بارودی مواد ،اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لیاگیا،گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کردیا گیا ہے ،دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں