فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا
کوئٹہ (یو این اے) فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا بلوچستان میں رواں سال کانگو کے مریضوں کی تعداد33 ہوگئی جن میں سے 11 افراد جاں بحق ہوئے محکمہ صحت ذرائع کے مطابق کانگو کا ایک اور مریض فاطمہ جناح ہسپتال میں داخل ہوئے جن کا عمر 40 سال ہے محمد عیسی کا تعلق پشین سے ہے مریض کے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں کانگو کی تصدیق ہوئی بلوچستان سے دو روز کے دوران 2 نئے مریض فاطمہ جناح ہسپتال لائے گئے۔
Load/Hide Comments


