بلوچستان میں ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کے پروگرام پر کام ہورہا ہے، نگراں صوبائی وزیر صحت

کوئٹہ(آن لائن) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ پروگرام بلوچستان میں صحت کی سہولیات کی فراہمی میں ایک اہم قدم ہے توقع ہے کہ یہ پروگرام بلوچستان کے لوگوں کی معیاری صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بہتر بنا کر اور ان کے مالی بوجھ کو کم کرکے ان کی زندگیوں پر بڑا اثر ڈالے گا پاکستان بھر کے 1,200 سے زیادہ ایمپینلڈ ہسپتالوں میں سے کسی میں بھی صحت کی دیکھ بھال کی مفت خدمات حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے محکمہ صحت بلوچستان، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر حکام سے بلوچستان کے لوگوں کے لیے ہیلتھ کارڈ پروگرام کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اجلاس میں متعلقہ محکموں کے آفیسران اور سینئر حکام نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور نادرا کے ساتھ مل کر پینل ہسپتالوں کو حتمی شکل دینے اور پروگرام کے آغاز کے لیے ضروری انفراسٹرکچر اور سسٹم تیار کرنے کے لیے کام کر رہی ہے نگران صوبائی وزیر صحت نے تمام عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ملک بھر میں پینل اسپتالوں کو حتمی شکل دینے کے عمل کو تیز کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس پروگرام کے جلد آغاز کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہونی چاہئے انہوں نے ہیلتھ کارڈ پروگرام اور اس کے فوائد کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا صوبائی حکومت کی جانب سے ہیلتھ کارڈ پروگرام کے آغاز کیلئے اکتوبر کے آخری ہفتے میں افتتاحی تقریب رکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں