چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقلی کے بعدسرکل فور کے سیل ای میں رکھا گیا ہے ، ذرائع

راولپنڈی(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقلی کے بعد انہیں سرکل فور کے سیل ای میں رکھا گیا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ناشتے میں کھجوریں، ابلے ہوئے انڈے، پراٹھہ اور چنے دیئے گئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو کمرے میں اخبار، کولر، میز اور ایک خدمت گار کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ طبی معائنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو کلاس بی کی سہولیات دی گئی ہیں۔ سابق وزیر اعظم کو بی کلاس سہولیات کے تحت ایئر کولر بھی فراہم کیا جائےگا،چیئرمین پی ٹی آئی کو کچن سمیت الگ سے کھانا تیار کرنے کی سہولت بھی فراہم ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں