نگراں وزیراعظم انوارالحق عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ روانہ
جدہ (انتخاب نیوز) نگراں وزیراعظم انوارالحق عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جدہ کے رائل ٹرمینل پہنچے۔ مکہ ریجن کے چیف آف رائل پروٹوکول احمد بن ظفر نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد ماجد اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے دیگر سینئر افسران بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نجی دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔ مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان نے مدینہ ایئرپورٹ کے شاہی ٹرمینل پر نگراں وزیر اعظم پاکستان کا پ±رتپاک استقبال کیا تھا۔
Load/Hide Comments


