ورلڈکپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ آج کھیلا جائے گا
حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیم آج نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم اَپ میچ کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وارم اَپ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا تاہم حیدرآباد میں دو مذہبی تہواروں کے باعث سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔دوسری جانب میگا ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کرکٹرز نے گزشتہ روز پاکستانی کرکٹرز نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہونے والے نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو نئی گیند کیساتھ بالنگ کروائے جانے کا امکان ہے جبکہ ٹاپ آرڈر میں فخرزمان کی مسلسل ناکامیوں کے بعد امام الحق کا ساتھی اوپنر تبدیل کرنے کا آپشن قومی ٹیم کے پاس موجود ہے۔قومی ٹیم کو ایونٹ میں دوسرا وارم اَپ میچ 3 اکتوبر آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔


