میلاد النبی جلوس کیلئے مستونگ میں سیکورٹی انتظامات ناقص تھے، یکم اکتوبر بلوچستان میں شٹر ڈاﺅن ہوگا، اتحاد تنظیمات اہلسنت
خضدار (بیورو رپورٹ) مستونگ میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے قیمتی جانوں کی ضیاع پر تحقیقات میں حکومتی اداروں کی طرف سے کسی قسم کی خا طر خواہ اپیش رفت نہیں ہوئی ہے جو افسوس ناک اور قابل مذمت بھی جبکہ اس دن مستونگ انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے انتظامات انتہائی نا قص تھے جس کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا اس لئے تنظیمات اہلسنت اس افسوس ناک واقعہ کے رد عمل میں یکم اکتوبر کو پورے بلوچستان میں شڑ ڈاو¿ن ہڑتال کی کا ل دی اس مرکزی کال کے مطابق خضدار میں بھی یکم اکتو بر شڑ ڈاو¿ن ہڑتال ہوگی انجمن تارجران خضدار اور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار سے تنظیمات ا ہل سنت اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کریں ان خیالات کا اظہار اتحاد تنظیمات اہلسنت خضدار کے مرکزی صوبائی مقامی عہدہ داران علامہ محمد قاسم قاسمی ضلعی صدر جمعیت علماءپاکستان خضدار حافظ گل حسن قادری صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان سنی کونسل تحریک بلوچستان، علامہ نور احمد حسینی بانی میلاد کمیٹی خضدار، علامہافتخار احمد جامعہ سنان بن سلمہ، علامہ نجیب اللہ زہری مرکزی رہنما پاکستان سنی تحریک، علامہ عبد الکریم عطاری جماعت اصلاح المسلمین، علامہ لیاقت علی رضوی تحریک لبیک پاکستان خضدار، علامہ جلیل احمد نورانی ضلعی رہنما جمعیت علماءپاکستان، علامہ محمد جان رہنما پاکستان سنی تحریک و دیگرنے خضدار پریس کلب میں سینکڑوں سنی کارکنوں کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا 12 ربیع الاول کا شریف دن عالم انسا نیت کے لئے ایک عظیم نعمت ہے اس دن حضور کائنات اس دنیا میں تشریف لائے تھے اس لئے اس دن پوری دنیا میں خوشی منائی جاتی ہے حضور کریم کی سیرت کو بیا ن کیا جاتا ہے آپ کی سیرت و اخلاق کی ذکر سے دلوں کو منور کیا جاتا ہے اسی دن کی مناسبت سے مستونگ بلوچستان میں عاشقان رسول نے پیارے نبی سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کے لئے جمع ہو تھے اس مبارک جلوس کو شر پسند لوگوں نے نشان بنایا اور اس جلوس میں ایک خود کش بمبار نے اپنے آپ کو بلاسٹ کرکے اس جلوس میں شریک درجنوں افراد کو شہید کردیا اس خود کش حملہ میں ابتک 60 سے افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ درجنوں افراد اس افسوس ناک واقعہ میں زخمی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت انتہائی نازک ہے پریس کانفرنس کے شرکاءنے کہا کہ 12 ربیع الاول کے دن خضدار میں بھی انتظامیہ نے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیا تھا جبکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ انتظامیہ خضدار کے سربراہ نے ہمارے ساتھ میٹنگ تک کرنے کو گوارہ نہیں کیا جب 12ربیع الاول کے دن ہمارا جلوس نہیں نکلا تو چمروک کے مقام پر سیکورٹی کے لئے کوئی موجود نہیں تھا اس وجہ سے ہمارے کارکنوں نے روڈ کو احتجاجا بند کردیا لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ خضدارکے سربراہ کو فوری طور پر ٹرانسفر کرکے ان کی جگہ ایک اہل آفیسر خضدار میں تعینات کیا جائے۔ پریس کانفرنس کے شرکاءنے کہا کہ کل پورے بلوچستان کے طر ح خضدار میں بھی سانحہ مستونگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا جلوس نورانی مسجد سے بر آمد ہو خضدار پریس کلب پہنچ کر جلسہ کا شکل اختیار کریگا ہم تمام سیاسی جماعتوں و مسلمانو ں سے اس احتجاجی جلوس میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔


