پشتون، بلوچ بارڈرز کی بندش اور افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاﺅن انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اے این پی
کوئٹہ (یو این اے) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں نگران وزیراعظم کے زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں پاک افغان بارڈر اور افغان کڈوال سے متعلق سفارشات پر گہرے تشویش کا اظہار اسے بنیادی انسانی حقوق اور دنیا بھر کیلئے اقوام متحدہ کی مہاجرین سے متعلق قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ چالیس سالوں سے یہاں آباد افغان کڈوال کے متعلق عجلت میں کوئی بھی قدم ماضی کی مانند ملک کیلئے جگ ہنسائی کاموجب بنے گا جس طرح افغان جنگ میں بغیر سوچھے سمجھے امریکہ اور مغرب کی ایما پر دوست برادر ہمسایہ ملک کی تباہی وبربادی میں دوست کے روپ میں حریف کا کردار ادا کیا گیا اسی طرح آج ان مجبور لاچار افغانوں کی توہین وتضحیک کا سلسلہ غیر انسانی سلوک ہے جو دونوں صورتوں میں بذات خود غیر دانشمندانہ غیر شائستہ فعل ہے چالیس سالوں سے آباد افغان عوام کو ملک بدر کرنے کیلئے ایک مہینے کا نوٹس دینا حکمران اشرافیہ کی بدنیتی کی عکاسی کرتا ہے پاک افغان بارڈرز کے دونوں طرف آباد افراد کیلئے پاسپورٹ کو لازمی دستاویز قراردینے کے فیصلے کو ایک قوم کی تاریخی معاشی ثقافتی رشتوں کو ختم کرنے کا منصوبہ گردانتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی بارڈرز کی بندش،افغان کڈوال کے ساتھ ملک بھر میں توھین وتضحیک عمل،پشتون خوا اور بلوچستان میں مسلط کردہ دہشت گردی،بجلی پٹرولیم مصنوعات اشیا خورد ونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے، بے روزگاری کے خلاف اے این پی دیگر قوم دوست وطن دوست سیاسی جمہوری قوتوں کو ساتھ ملکر بھر پور احتجاج ریکارڈ کرائیگی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاریکردہ صوبائی بیان میں نگران وزیر اعظم کے زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں افغان کڈوال اور پاک افغان بارڈر سے متعلق سفارشات پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکمران اشرافیہ پابند ہے کہ وہ افغان کڈوال کے بارے اقوام متحدہ کی دنیا بھر میں مہاجرین سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد اپنائیں چار عشروں سے آباد یہاں کے افغان عوام کو ایک مہینے کے اندر اندر واپس کرنا بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کے زمرے میں آتا ہے بیان میں کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی پاک افغان پاک ایران بارڈرز پر آمد ورفت اور دونوں طرف آباد غریب پرور پشتون بلوچ عوام کی معاشی قتل عام کی کسی بھی منصوبے کی اجازت نہیں دیگی اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی دیگر قوم دوست وطن دوست جماعتوں کے ہمراہ پشتون خوا اور بلوچستان پر مسلط کردہ انتہاپسندی دہشت گردی، پشتون بلوچ بارڈرز کی بندش،افغان کڈوال کے ساتھ اسلام آباد لاہور کراچی میں غیر انسانی سلوک قومی شاہراہوں پر پشتون بلوچ اقوام کی توھین وتضحیک حکمرانوں کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات واشیا خوردونوش میں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف احتجاجی شیڈول جاری کر چکی جس میں مزید وسعت پیدا کی جائیگی بیان میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو افغان کڈوال اور پشتون بلوچ بارڈرز سے متعلق کئے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔


