امریکا اور روس کی اپنے ملکوں میں ایمرجنسی وارننگ سسٹم کی ٹیسٹنگ
واشنگٹن (این این آئی)امریکا اور روس نے اپنے اپنے ملکوں میں ایمرجنسی وارننگ سسٹم کی ٹیسٹنگ کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے موبائل فونز، ریڈیو اور ٹی وی پر ایمرجنسی وارننگ سسٹم کی ٹیسٹنگ کی۔ فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی اور فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن نے وارننگ سسٹم کا ٹیسٹ کیا۔ ایمرجنسی الرٹ سسٹم کے ٹیسٹنگ میسجز لاکھوں امریکیوں کو بھیجے گئے۔ ایمرجنسی الرٹ سسٹم کے ٹیسٹنگ میسجز ریڈیو اور ٹی وی پر بھی چلائے گئے۔ ٹیسٹنگ میسجز کا مقصد ایمرجنسی الرٹ سسٹم کی فعالیت چیک کرنا تھا۔ دوسری جانب روس نے بھی اپنے ملک میں ایمرجنسی پبلک وارننگ سسٹم کی چیکنگ کی ہے۔ روس میں سائرن بجائے گئے جبکہ ریڈیو اور ٹی وی کی نشریات روک کر ایمرجنسی الرٹ چلائے گئے۔
Load/Hide Comments


