ایم ڈی کیٹ کا امتحان دوبارہ نہیں ہوگا

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے سینیٹ ہیلتھ کمیٹی کو بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان دوبارہ نہیں ہوگا اور اگر پشاورر ہائی کورٹ نے دوبارہ امتحان لینے کا حکم دیا تو ہم فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے،کمیٹی نے بیرون ممالک سے فارغ التحصیل میڈیکل گریجویٹ کے امتحا ن کے نمبر 70فیصد سے کم کرنے کی سفارش کرتے ہوئے دوبارا امتحان لینے کی سفارش کی ہے۔کمیٹی کا اجلاس چیرمین سینیٹر محمد ہمایون مہمند کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہا?س میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ نگران وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سمیت سیکرٹری ،پی ایم ڈی سی کے صدر اور دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے حوالے سے پی ایم ڈی سی حکام نے بتایا کہ یہ امتحان صوبے کی سطح پر ایٹا کے زریعے لیا گیا تھا اور ایٹا حکام کا یہ دعویٰ ہے کہ ہم نے درست امتحان لیا ہے اور امتحان میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس کے زریعے نقل کرنے والے 212طلبائ کو دو سال کے لئے نااہل کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت معاملہ عدالت میں ہے تاہم قانون کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ نہیں لیا جاسکتا ہے اور اگراس حوالے سے پشا?ر ہائی کورٹ کی جانب سے کوئی فیصلہ آیا تو اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا اجلاس میں دوران پی ایم ڈی حکام نے بتایا کہ بیرون ممالک سے فارغ التحصیل طلبائ کےلئے کامیابی کا تناسب 70فیصد رکھا گیا ہے تاہم ان کو یہ سہولت دے رہے ہیں کہ جو طلبائ رہ گئے ہیں ان سے دوبارہ امتحان لیا جائے انہوں نے کہاکہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ قاذکستان میں 2ہزار طلبائ کی گنجائش ہے جبکہ وہاں پر صرف پاکستان سے 10ہزار طلبائ گئے ہیں یہ طلبائ وہاں کیا پڑھ کر آئے ہونگے جس پر چیرمین کمیٹی نے کہاکہ بیرون ممالک اچھی یونیورسٹیاں اور کالجز بھی ہیں پی ایم ڈی سی بیرون ممالک سے پڑھنے والے طلبائ کےلئے ان ممالک سے لائسنس لازمی قرار دے کالجز کی درجہ بندی کرے اور ان طلبائ کو پاس شدہ نمبروں میں رعایت دی جائے کمیٹی کی رکن سینیٹر مہر تاج روغانی نے کہاکہ میڈیکل کی تعلیم میں 70فیصد نمبر لینا بہت مشکل ہے اور میں خود ایک پروفیسر رہ چکی ہوں مجھے معلوم ہے انہوں نے کہاکہ یہ نمبر ایم ڈی کیٹ کی طرح 50فیصد کئے جائیں جس پر سیکرٹری نیشنل ہیلتھ اور پی ایم ڈی سی حکام نے کہاکہ ہم یہ معاملہ کونسل میں پیش کریں گے اور ان طلبائ کو رعایت دی جائے گی اجلاس میں ڈا? انٹرنیشنل میڈیکل کالج میں صرف غیر ملکی طلبائ کو داخلے دینے کے معاملے پر چیرمین کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب سے طلبائ کو محض نقل مارنے پر دو سال کےلئے نااہل کردیا گیا جبکہ دوسری جانب ایک ادارہ طلبائ کو لوٹ رہا ہے اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ پی ایم ڈی سی حکام نے ڈا? اکالج سے معاملے پر وضاحت طلب کی ہے مگر انہوں نے جواب دینا بھی گوارا نہیں کیا ہے ان کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے انہوں نے پی ایم ڈی سی حکام کو ہدایت کی کہ معاملے کی فوری انکوائری کرکے کمیٹی کو رپورٹ ارسال کریں اجلاس کے دوران نگران وفاقی وزیر نے کہاکہ صحت کے شعبے میں بہتری کےلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ پی ایم ڈی سی اور ڈریپ جیسے اداروں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے جس کےلئے ہمیں اس کمیٹی کے تعا?ن کی ضرورت ہے ا نہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کےلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں