تعلیم اور اسکی اہمیت سے ہم سب آگاہ ہیںمیر علی مردان خان ڈومکی
کوئٹہ( این این آئی)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے عالمی یوم اساتذہ کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ تعلیم اور اسکی اہمیت سے ہم سب آگاہ ہیں اور قوموں کی ترقی اور خوشحالی میں علم کے حصول کو کلیدی حیثیت حاصل ہے انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کردار کلیدی ہےاور نگران صوبائی حکومت اساتذہ کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کے تعلیمی اداروں کو بہتر بنایا جارہاہے اور ہم اساتذہ کے مسائل سے آگاہ ہیں انہوں نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت تدریسی عمل کو موثر انداز سے جاری رکھنے کے لئے اساتذہ کے مسائل حل کریے گی اور تعلیم کے شعبہ کی بہتری اور ہیومن ریسورس کو وسائل فراہم کریگی نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اساتذہ کو اپنی پوری توجہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی پر مرکوز رکھنی چاہیے کیونکہ اساتذہ کے ہاتھوں میں ہمارے بچوں کا مستقبل ہے۔


