چاغی میں حافظ القرآن کینسر کے مرض سے جاں بحق
چاغی( نامہ نگار) چاغی میں کینسر نے ایک اور قیمتی جان لے لی، کئی قیمتی جانیں کینسر اہسپتال اور حکومتی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہم سے جدا ہونے کا سلسلہ جاری ہے ،تفصیلات کے مطابق چاغی لشکراپ کے علاقے سے تعلق رکھنے والےحافظ القرآن فضل الرحمان جو کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلائ تھے۔ڈیڑھ سال تک کینسر کے مرض سے لڑتے لڑتے گزشتہ رات اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔رخشان ڈویڑن میں کئی قیمتی جانیں کینسر جیسے موذی مرض سے جان کی بازی ہار چکے ہیں اور کئی مریض اس جان لیوا مرض میں مبتلائ ہے مگر سونے اور چاندی اگلنے والے سرزمین صوبہ بلوچستان میں اب تک کینسر ہسپتال تک نہیں۔مرحوم کے انتقال پر چاغی کے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطائ فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطائ فرمائیں
Load/Hide Comments


