کرکٹ ورلڈکپ،پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹر عبداللہ شفیق کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی شاندار سنچری اسکور کرلی۔دائیں ہاتھ کے بیٹر عبداللہ شفیق نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بنائی ہے، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی بیٹر ہیں۔جس کے بعد اب رضوان نے بھی سنچری مکمل کرلی۔ پاکستان نے 40اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنالیے ہیں۔ اوپنر امام الحق 12 اور کپتان بابر اعظم 10 رنز پر پویلین لوٹ گئے جبکہ عبداللہ شفیق 113 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔یہ میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جارہا ہے جہاں لنکن کپتان داسن شناکا نے کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، کوشال مینڈس 122 اور سمارا وکرما 108 رنز بناکر نمایاں رہے۔ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف یہ کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں سب سے بڑا اسکور 336 رنز تھا جو بھارت نے 2019 میں بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں