زمینداروں کو درپیش مسائل سے آگا ہ ہیں، موثر حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے، جان اچکزئی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی زمہ داری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈ زون میں دیے گئے دھرنے کے دوران کیا۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے دیے گئے دھرنے کو کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کروایا۔انہوں نے یقین دلایا کہ زمیندار ایکشن کمیٹی کے تحفظات کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور متعلقہ حکام سے مسائل کے موثر حل کے لئے لائحہ عمل بنانے کا بھی کہا گیا ہے تاکہ شرکاء کی جانب سے پیش کیے گئے تحفظات کا موثر حل نکالا جا سکے۔
Load/Hide Comments


