دکی میں بجلی کی طویل بندش کیخلاف اہل علاقہ کا شدید احتجاج، شاہراہ بند کردی
دکی(آن لائن)یونین کونسل غریب آباد اور صدر کے مکینوں نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور غیر اعلانیہ طور پر دونوں یونین کونسلوں کی بجلی منقطع کرنے کے خلاف ناصر آباد روڈ کو سردار درمحمد ناصر مونامنٹ کے مقام پر احتجاج ٹائر جلاکر بند کردیا۔احتجاج کی وجہ سے ناناصاحب زیارت اور کوہلو سمیت ڈی جی خان اور دیگر علاقوں کو جانے والا ٹریفک صبح سے دن تین بجے تک معطل رہا۔مظاہرین نے ایس ڈی او واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرے سے مقررین عطا محمد ناصر ،کریم خاندزادہ،اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونین کونسل غریب آباد اور صدر کے تیس ہزار سے زائد ابادی کا بجلی گزشتہ ایک مہینے سے بلکل منقطع ہے۔24 گھنٹے میں صرف ایک گھنٹہ بھی بجلی نہیں دی جاتی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔مظاہرین سے ایس ایچ او محمد شریف موسی خیل نے مزاکرات کئے جسکے بعد مظاہرین کا وفد ڈپٹی کمشنر دکی(ر)فیاض علی اور اسسٹنٹ کمشنر دکی ظہور احمد بلوچ سے کامیاب مزاکرت کئے۔یقینی دہانی پر مظاہرین نے ہڑتال ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے کل اس حوالے سے ایس ڈی او واپڈا کو طلب کرکے مکینوں کو بھی اجلاس میں طلب کرلیا ہے۔


