غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں جاں بحق فلسطینی بچوں کی تعداد 447 ہوگئی

غزہ پراسرائیلی بر بریت چھٹے روز بھی جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایک ہزار 417 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔فلسطینی وزارت صحت نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں شہید افراد کی نصف تعداد بچوں اور خواتین پر مشتمل ہیں۔وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے آغاز سے اب تک 447 بچے اور 248 خواتین شہید ہو چکی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بمباری سے اسلامک یونیورسٹی کے کچھ بلاکس، رہائشی عمارتیں اور بازار ملبے کا ڈھیر بن گئے، غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں