پشتونوں کو درپیش بقا کی اس گھڑی میں متفق ومتحد ہونا ہوگا، اسفند یارولی

ولی باغ,عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ پشتونوں کو درپیش بقا کی اس گھڑی میں متفق ومتحد ہونا ہوگا پشتون قومی جرگہ میں پشتون قیادت کی ایک پیج پر آنا خوش آئند ہے ہم نے بنیاد رکھ دی اب دیگر دوست بھی اس کو بنیاد بناکر مزید مشاورت سے اس عمل کو وسعت دیں باچاخان مرکز پشتونوں کا مشترکہ گھر ہے اور اس گھر سے پشتون ولی کے پیغام میں کمی نہیں آنیدینگیان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ولی باغ چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا وفد میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل صاحب جان کاکڑ اراکین مرکزی کمیٹی صوبائی وزیر زراعت انجنئر زمرک خان اچکزء حاجی نظام الدین کاکڑ صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی نائب صدر ملک عثمان اچکزء مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر نیشنل یوتھ کے عبدالرزاق شامل تھے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ پشتونوں کو درپیش مسائل ومصائب پر غور وخوص کیلئے پشتون قومی جرگہ طلب کیا تھا اور یہ آخری جرگہ نہیں آئندہ جرگے میں مشاورت کی عمل کو مزید وسعت دی جائیگی کیونکہ جو واقعات خطے میں رونما ہونے جارہے ہیں اس کے اثرات لامحالہ پشتون قوم اور پشتونخوا وطن پر پڑینگے ان حالات سے باخبر رہنے کے لئے قوم کو چوکنا ہوگا اور اس میں تمام قومی مذہبی سیاسی قیادت بشمول قبائلی زعما دانشوروں وکلا لکھاریوں نوجوانوں خواتین کواحساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرناہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں