قلات میں منشیات کے خلاف جرگہ
قلات (آئی این پی ) منشیات جیسی لعنت اور دیگر منفی سرگرمیوں کے روک تھام سے متعلق ضلع قلات کے قبائلی رہنما¶ں کا ایک اہم جرگہ منعقد کیاگیا۔جرگے کا انعقاد ضلعی انتظامیہ قلات ایف سی 111ونگ قلات اور اینٹی نارکوٹیکس فورس کی جانب سے کیاگیا۔ جرگے میں ڈپٹی کمشنرقلات حافظ محمدقاسم کاکڑ ونگ کمانڈر ایف سی کرنل عمر ایس پی قلات بابرمشتاق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدابلوچ اسسٹنٹ کمشنرقلات ساگرکمار اسسٹنٹ کمشنر منگچر برکت بلوچ ڈی ایس پی میرفیصل رشید ایڈیشنل ایس ایچ او میرنزیر عمرانی اینٹی نارکوٹیکس فورس سے محمدوقاص محمداسلم ETOمیر آصف قلندرانی ایکسائز آفیسر میر محمودلانگو سیاسی وقبائلی رہنمائ آغالعل جان احمدزئی چیرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ شعیب جان زہری چیرمین میونسپل کمیٹی منگچر حاجی سلطان لانگو وائس چیرمین میونسپل کمیٹی منگچر میرعبدالغفار شاہوانی سید اشرف شاہ میر منیراحمدشاہوانی حاجی عزیزمغل سردار غلام حسین عمرانی میرمنیراحمدلانگو میراسفندیار لانگو میرصادق ٹکری شاہ خالد قاری غلام مصطفی نیچاری ماما خان محمد نیچاری حاجی سعدلانگو رئیس تاج محمد اور دگر نے شرکت کی۔جرگے سے ڈپٹی کمشنر حافظ محمدقاسم کاکڑ کرنل عمر ایس پی بابر مشتاق اینٹی نارکوٹیکس کے محمدوقاص نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ انتظامیہ اور علاقے کے معززین معتبرین کے درمیان رابطے کو برقرار رکھنے کے لیئے جرگے کا انعقاد کیا گیاہے مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ منشیات ایک لعنت ہے جسکی بیخ کنی ہم سب سی زمداری ہے منشیات سے ہماری نسلیں تباہ ہوتی ہے جتنی درختوں پہ پھل نہیں لگتے اس سے زیادہ ہمارے نوجوان منشیات کی لعنت میں مبتلا ہیں ہمیں اپنے نوجوان نسل کو بچاناہے اکثر وبیشتر 18سال سے پچیس سال کے نوجوان منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اس سلسلے میں بھنگ کے کاشت کو روکھنے اور انہیں ختم کرنے کے لیئے بہت جلد مشترکہ آپریشن شروع کررہے ہیں قبائلی رہنماوں اور علاقہ معززین انتظامیہ سے تعاون کرکے اپنا اخلاقی فرض نبائیںجرگے سے سیاسی وقبائلی رہنمائ پرنس لعل جان احمدزئی سید اشرف شاہ میر منیرشاہوانی عزیز مغل ماما خان محمدنیچاری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ منشیات واقی ایک ناسور ہے اس لعنت سے معاشرے کو صاف رکھنے کے لیئے ہم انتظامیہ سے ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے تمام بچے ہمارے اپنے بچے ہیں انکی زندگیاں تباہ ہونے سے بچانا ہمارا فرض ہے منشیات کے خلاف کاروائیاں شروع کرنے پر انتظامیہ کے مشکور ہیں۔


