ورلڈکپ، بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ

احمد آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔آئی سی سی ورلڈکپ کے 12ویں میچ میں پاکستان کی بھارت 8 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنالیے۔احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنرز ایک بار پھر اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، عبداللہ شفیق 20 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ امام الحق 21 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔بھارت کی جانب سے واحد وکٹ محمد سراج نے حاصل کی۔قبل ازیں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ رات میں اوس کے امکانات ہیں اس لیے پہلے بالنگ کرنا چاہتے ہیں۔بھارتی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے پلئینگ الیون میں ایشان کشن کی جگہ شبمن گِل کی واپسی ہوئی ہے۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں تاہم فیلڈنگ میں بہتری کی گنجائش ہے، کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر بھارت ہوم گراؤنڈ پر شکست دیں۔
پاکستان کا اسکواڈ:کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف
بھارت کا اسکواڈ:کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، شیرس ایر، کے ایل راہول، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، شاردل ٹھاک ر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج

اپنا تبصرہ بھیجیں