تربت ،فورسز کی کارروائی ، بی ایل اے کا اہم کمانڈرساتھی سمیت ہلاک
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران صدام حسین مسلم ہلاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران صدام حسین کا ایک اور ساتھی مقصود بھی مارا گیا جبکہ اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا۔صدام حسین مسلم، گرو اور جبار جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا۔
Load/Hide Comments


