افغان شہریوں کو پاکستان سے نکالنے کا فیصلہ کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے، پشتونخوا میپ

دکی (آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام افغان کڈوال کی گرفتاری ،ملک بدری ،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور امن وامان کی مخدوش صورتحال کے خلاف گورنمنٹ ڈگری کالج دکی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکائ نے افغان کڈوال کے حق میں جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور امن وامان کی خراب صورتحال کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ریلی کے شرکائ نے ڈاکخانہ چوک پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری عبدالرزاق بڑیچ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری فیاض افغان،ضلعی سیکرٹری وزیر خان ناصر ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سلام ناصر ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری انجینئر اسد خان ترین محمد اسماعیل پشتون اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان شہریوں کو پاکستان سے نکالنے کا فیصلہ کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے پشتون افغان اپنے سرزمین پر صدیوں سے آباد ہیں۔ہم نے کبھی بھی ڈیورنڈ لائن کو تسلیم نہیں کیا ہے۔نہ ہی آئندہ ڈیورنڈ لائن تسلیم کرینگے۔پشتونوں پر ملک بھر میں عرصہ حیات تنگ کردیا گیا یے۔سندھ میں پاکستانی کارڈ رکھنے والے پختونوں کو عام سندھی تنگ کرکے انکے کارڈ پھاڑتے ہیں اور انکے گوداموں کو کسٹم کے اہلکار لوٹ رہے ہیں۔ہم کسی بھی پشتون کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کرینگے کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ افغانیوں یا انکے نام پر ہشتونوں کو اپنے وطن سے نکال کر ہم خاموش رہینگے۔پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پورے بلوچستان میں افغانیوں کی پکڑ دھکڑ اور انکی ناجائز گرفتاریوں کے خلاف ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں۔پولیس پشتونوں کو گرفتار کرکے انکو لوٹتی ہے۔یہ گرفتاریاں صرف پشتونوں کو لوٹنے کے لئے کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ارب روپے سالانہ کوئلے کی مد میں دینے والے ضلع دکی میں صرف ایک گھنٹے بھی بجلی گزشتہ ایک مہینے سے فراہم نہیں کی جارہی زمینداروں کی کھڑی فصلیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تباہی ہوگئی ہیں۔جبکہ دوسری جانب کوئلے کی نکاسی پر بھی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔امن وامان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے شہری دن کو اپنے اپکو محفوظ نہیں سمجھتے۔انہوں نے کہا کہ افغان کڈوال کے خلاف آپریشن میں تمام پشتون قوم کو نکل کر سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں