اسرائیلی سفیر معافی مانگیں اور ملک سے چلے جائیں، کولمبین وزیر خارجہ

بگوٹا (این این آئی) کولمبیا کے وزیر خارجہ الوارو لیوا نے بوگوٹا میں اسرائیلی سفیر سے کہا ہے کہ وہ معافی مانگیں اور ملک سے چلے جائیں۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب اسرائیلی سفارت کار نے کو لمبین صدر گستاو پیٹرو کے ان بیانات کا جواب دیا جس میں انہوں نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ سے متعلق بات کی تھی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکا?نٹ پر کولمبیا کے وزیر خارجہ الوارو لیوا نے پیٹرو کے جواب میں سفیر گالی ڈاگا?ن کے بیانات کو پاگل اور بے غیرتی قرار دیا۔کولمبیا کے صدر نے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں کو دوسری جنگ عظیم کے دوران نازیوں کے یہودیوں پر ظلم و ستم سے تشبیہ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں