مجرم کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا گیا، شریف برادران عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، پی ٹی آئی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شعیب شاہین نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجرم اور مفرور شخص کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان شعیب شاہین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے گزشتہ 16 ماہ میں ملک کو بد ترین مہنگائی دی، آج شریف برادران عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ڈیل کرکے اور اپنا بیانیہ تبدیل کرکے پاکستان واپس آئے ،چیئرمین پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دیں تو وہ ن لیگ سے بڑا جلسہ کر کے دکھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں