اداروں نے ساتھ دیا تو نواز شریف پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں گے، غلام احمد بلور
لاہور (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلا م احمد بلور نے کہا ہے کہ ملک کو گرداب سے نکالنے کیلئے وقت پر الیکشن ہونے چاہئیں،نواز شریف نے 1992 میں بھی ملک کو معاشی عدم استحکام سے نکالاتھا ،امید ہے اب بھی ملک کے لیے کچھ اچھا کریں گے ،اگر اداروں نے نواز شریف کا ساتھ دیا تو نواز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں گے۔ جاتی امرائ رائے ونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ نوازشریف نے جیل میں بہت کڑا وقت گزارا، ملکی معاشی صورتحال بہتر کرنے کےلئے نواز شریف تدبر رکھتے ہیں ، الیکشن ہوں تو جو کوئی بھی اقتدار میں آتا ہے وہ تمام اداروں کو ساتھ لے کر بیٹھے۔ انہوںنے کہا کہ چین، بھارت سمیت چاروں اطراف کے ممالک ترقی کی جانب گامزن ہیںاور ہم تنزلی کی طرف جارہے ہیں،اگرملکی تمام ادارے نوازشریف کا ساتھ دیں تو وہ ملک کو مشکلات سے باہر نکال لیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا جلسہ بہت بڑا تھا ،میں خود بھی ٹریفک میں پھسا رہا ہوں نواز شریف نے 1992 میں بھی ملک کو معاشی عدم استحکام سے نکال تھا ،امید ہے اب بھی ملک کے لیے کچھ اچھا کریں گے ،اگر اداروں نے نواز شریف کا ساتھ دیا تو نواز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بات چیت ہو گی،اگر سب مل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کریں تو ملک کی بہتری ہو گی ،انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں ، یہ ملک کی ضرورت ہیں۔


