غزہ میں خوراک، پانی اور ادویات ختم، لوگ مر رہے ہیں، غزہ کو بچایا جائے، یو این ادارے کی ڈائریکٹر کی دردناک اپیل

غزہ (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے ریلیف اینڈ ورکس کے شیلٹر کی ڈائریکٹر راویہ حلس نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری کی صورت میں المناک صورتحال پر درد ناک اپیل کی ہے۔راویہ حلس نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں المناک صورتحال ہے، کوئی لفظ بیان نہیں کرسکتا،غزہ کو بچایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اقوا م متحدہ کی پناہ گاہوں میں خوارک، پانی اور بجلی نہیں، لوگ کسی ایسے کے منتظر ہیں جو انہیں خوارک اور پانی دے۔اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے ریلیف اینڈ ورکس کے شیلٹر کی ڈائریکٹر راویہ حلس نے روتے ہوئے بتایا کہ یو این شیلٹر میں شیر خوار،بڑے،بچے،بزرگ،مریض سب پناہ لیے ہوئے ہیں،لوگ مر رہے ہیں، ہمیں انسولین کی ضرورت ہے، ہم انہیں کچھ نہیں دے پا رہے۔واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری 7 اکتوبر سے اب تک جاری ہے۔اسرائیل نے شمالی غزہ کے ہسپتال خالی کرنے کی مسلسل دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شمالی غزہ کے تمام ہسپتال خالی نہ کیے گئے تو وقت ضائع کیے بغیر ان پر بمباری کر دیں گے۔عالمی ادرہ صحت نے اسرائیل سے ہسپتال خالی کرنے کے حکم پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں