محکمہ پبلک ہیلتھ پسنی اور گوادر کے کیخلاف اینٹی کرپشن حرکت میں آگئی، کرپشن کی تحقیقات شروع

گوادر (این این آئی) اینٹی کرپشن بلوچستان محکمہ پبلک ہیلتھ پسنی، گوادر کے کیخلاف حرکت میں آگئی، پسنی اٹالین گرانٹ کے 45 کروڑ کے آبنوشی منصوبوں پر باقاعدہ تحقیقات شروع،ناقص منصوبہ بندی، پیسوں کے ضیاع و غیر فعالیت پر محکمہ پبلک ہیلتھ گوادر کو جواب طلبی کا مراسلہ جاری۔تفصیلات کے مطابق سال 2011-12میں اٹالین گرانٹ کے 45 کروڈ کے آبنوشی منصوبے کی غیر فعالیت پر میڈیا پر چلنے والی خبر سمیت علاقہ مکینوں کی شکایت کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان حرکت میں آگئی جس پر اینٹی کرپشن مکران ڈویڑن کے افسران نے چربندن سے لیکر کلمت و اورماڑہ تک متعلقہ منصوبے کی پائپ لائن سمیت پمپنگ اسٹیشن کا باقاعدہ دورہ کیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ پسنی ضلع گوادر کے خلاف شکایت نمبر 193/2023 کے تحت کیس رجسٹرڈ ہونے کے بعد اینٹی کرپشن۔مکران ڈویڑن نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرکے ایکسین بپلک ہیلتھ گوادر کو متعلقہ منصوبے کی غیر فعالیت کے حوالے جواب طلبی کا مراسلہ جاری کردیا۔واضع رہے کہ اٹالین گرانٹ کے تقریباً 45 کروڑ روپے آبنوشی منصوبوں میں چربندن واٹر سپلائی اسکیم، کلمت واٹر سپلائی اسکیم، پسنی فش ہاربر واٹر سپلائی اسکیم، بسول واٹر سپلائی اسکیم، کواری واٹر سپلائی اسکیم اور پتھڑی واٹر سپلائی اسکیم شامل ہیں جن میں بیشتر غیر فعالیت کا شکار ہیں جسکی وجہ سے اتنے بڑے منصوبے کو کاغزی کاروائی میں مکمل ہونے کے باوجود علاقہ مکین بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں اور فی ٹینکر پانی 12 سے پندرہ ہزار روپے خریدنے پر مجبور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں